نئی دہلی (صباح نیوز) دنیا کے سب سے بلند محاذ جنگ سیاچن میں برفانی طوفان سے 25 سے زائد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ بھارتی فوج نے ریذیڈنٹ میڈیکل افسر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ میڈیا کے مطابق سیاچن میں شدید برفانی طوفان میں بھارتی فوج کا گشتی دستہ زد میں آ یا۔ ریذیڈنٹ میڈیکل افسر کیپٹن ڈاکٹر اشوینی کمار کی لاش برف سے نکال کر اسکے آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔