؎ اکتوبر میںملک بھر میں 157 افراد نے خودکشیاں کیں: رپورٹ

Nov 15, 2015

فیروزہ (صباح نیوز) گزشتہ ماہ ملک بھر میں 157، افراد نے خودکشی کر کے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا، خودکشی کرنے والوں میں 61 خواتین شامل تھیں، 42افراد نے خودکشی کی کوشش کی جنہیں بروقت طبی امداد دے کر بچا لیا گیا، قبیح رسم کارو کاری کی آڑ میں 20افراد کو اس کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، 96افراد کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پاکستان کمشن برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں 94 افراد نے گھریلو جھگڑوں کے مسائل سے تنگ آکر 13 نے معاشی تنگدستی سے مجبور ہو کرخودکشی کی۔ 

مزیدخبریں