برطانوی عجائب گھر ’’مادام تسائو‘‘ کا نئی دہلی میں شاخ کھولنے کا فیصلہ

Nov 15, 2015

لندن (اے پی پی)مومی مجسموں کے لیے دنیا بھر میں مشہور برطانوی عجائب گھر مادام تسائو نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اپنی شاخ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرئع ابلاغ کے مطابق عجائب گھر چلانے والی کمپنی مارلن انٹرٹینمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ عجائب گھر 2017 ء کے ابتدائی مہینوں میں عوام کے لیے کھولا جائے گا۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک وارن نے کہا ہے کہ اس بات سے ہمیں بہت خوشی ہے کہ ایشیاء کا سب سے پہلا مادام تسائو بھارت میں کھل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا لندن کے مادام تسائو میں پہلے سے موجود بالی وڈ کے ستاروں کے مومی پتلے وہاں کی سب سے پرکشش چیز ہیں۔

مزیدخبریں