نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کیخلاف موثر اقدامات کئے: ترجمان پنجاب حکومت

Nov 15, 2015

خبر نگار

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب حکومت کی جانب سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف فوری اور موثر اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ متعلقہ قوانین میں مزید تبدیلی کرکے انکو زیادہ موثر بنایا گیا ہے۔حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق 11 نومبر 2015ء تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت متعلقہ قوانین کے تحت 48617 مقدمات کا اندراج کیا ہے جبکہ اس ضمن میں 53151 ملزموں کو نفرت انگیز تقاریر، وال چاکنگ، اسلحہ کی نمائش اور دیگر قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو موثر ترین بنانے کیلئے شہبازشریف باقاعدگی سے اپیکس کمیٹی کی میٹنگز منعقد کرتے ہیں جس میں صوبے بھر میں لاء اینڈ آرڈ کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جاتی ہے۔ پنجاب حکومت کے اقدامات کی وجہ سے وسیع تر مثبت نتائج نکل رہے ہیں جس کی وجہ سے پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں مسلسل بہتری آ ئی ہے۔

مزیدخبریں