دھاندلی کرنےوالے بے نقاب ہو چکے‘ ٹائیگر شیر پر جھپٹنے کےلئے تیار ہیں: عامر ڈوگر

Nov 15, 2015

ملتان (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے اپنی رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو دوسرے اور تیسرے مرحلہ کے بلدیاتی الیکشن میں شکست ہو گی۔ دھاندلی کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے اب اگر کسی نے گڑبڑ کی تو وہ خود ذمہ دار ہونگے۔ ٹائیگر شیر پر جھپٹنے کےلئے تیار بیٹھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یو سی منیر آباد میں میزبان ملک اقبال ڈمرا‘ ملک جاوید ڈمرا‘ شیخ حبیب جعفر‘ ملک افضال ڈمرا کی رہائشگاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیا امیدوار چیئرمین قربان فاطمہ نے کہاکہ عوام نے میرے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کر دیا کہ حلقہ یو سی 10 تحریک انصاف کا گڑھ ثابت ہو گا۔ عوام نے ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی‘ ایم پی اے جاوید اختر انصاری‘ خالد جاوید وڑائچ‘ اعجاز جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی کامیابیاں جاری رہیں گی۔ اس موقع پر میاں فاروق ‘ ملک سلطان ڈمرا‘ ملک عارف راں‘ را¶ محمد علی‘ شکیل عرف شبو و دیگر بھی موجود تھے۔
عامر ڈو

مزیدخبریں