کپتان نے میانوالی کے مختلف مقامات پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا اور روایتی رنگ جمائے۔ میانوالی میں ریلی بھی نکالی اور کندیاں ، دو آبابہ، حافظ والا ، اور موسیٰ خیل میں کارکنوں سے خطاب کیے ، کپتان نے کہا کہ وہ نوجوانوں کی آنکھوں میں نیا پاکستان دیکھ رہے ہیں۔ منزل زیادہ دور نہیں۔ ملک میں کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔ نوجوان انصاف کے لئے اٹھ کھڑے ہوں، پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ چلا نہیں لیکن شریف برادران کے کروڑوں روپے کے اشتہار ضرور چل گئے ،حکمران قوم کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے،انہوں نے کہا کہ ساراپاکستان تحریک انصاف سے امید لگاکربیٹھا ہے۔ ہمارا انصاف کا نظام قتل کرنے والوں نہیں پکڑسکتا ۔ ظلم کے نظام کیوجہ سے عوام غریب ہورہی ہے،نئے پاکستان میں غربت کیخلاف جہاد کرنا ہے ، انصاف کا نظام ٹیکس چوروں کونہیں پکڑسکتا،عمران خان نے مزید کہا کہ چین نے بیس سال میں چالیس کروڑغریبوں کوغربت کی لکیرسے نکالا، چین نے چھوٹے کسانوں کوسبسڈی دی ، چین کے چھوٹے کسان خوشحال ہونے کیوجہ سے غربت کم ہوئی۔میاں صاحب اگرکسانوں پر100 ارب خرچ کردیتے توانقلاب آجاتا ، تاریخ میں کسانوں کا کبھی اتنا برا حال نہیں ہوا تھا ، نوازشریف کسانوں کا معاشی قتل کررہے ہیں، کسانوں کومہنگی بجلی دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کوفکرہوتی توڈیڑھ سوارب میٹروپرخرچ نہ کرتے۔شوکت خانم کی طرح سرکاری ہسپتالوں کوٹھیک کریں گے۔ خیبرپی کے کے بلدیاتی انتخاب میں ایک مخالف کیخلاف مقدمہ درج نہیں ہوا۔ پنجاب اورسندھ میں ہمارے امیدواروں کا مقابلہ ایس ایچ او اورپٹواریوں سے ہورہا ہے، ہمارے کارکنوں کوماردیا گیا، اس سے قبل میانوالی پہنچنے پر کارکنوں نے کپتان کا والہانہ استقبال کیا ۔گل پاشی بھی کی گئی ۔
پنجاب اورسندھ میں ہمارے امیدواروں کا مقابلہ ایس ایچ او اورپٹواریوں سے ہورہا ہے: کپتان
Nov 15, 2015 | 20:27