ٹرمپ کی طرف سے بدستور غیر سنجیدہ رویئے کا اظہار

Nov 15, 2016

اداریہ

امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ حلف اٹھاتے ہی 30 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیں گے یا جیل میں ڈال دیں گے۔
امریکہ جیسے ملک میں جہاں ہر چیز ڈاکومنٹڈ ہے‘ تیس لاکھ افراد کا غیرقانونی طریقے سے مقیم ہونا حیران کن ہے۔ آج تک کی حکومتیں اتنے لوگوں کو کیسے برداشت کرتی رہیں جو غیر قانونی طورپر امریکہ میں داخل ہو گئے۔ ایک طرف یہ صورتحال کہ غیرملکی وزراء اور جرنیلوں تک کی جوتے اتروا کر تلاشی لی جاتی ہے اور دوسری طرف اتنی ڈھیل کہ تیس لاکھ افرد غیرقانونی طورپر امریکہ میں گھس گئے۔ لگتا ہے کچھ ممالک کے لوگ امریکہ میں غیرقانونی طورپر نہیں گھسے‘ ٹرمپ کے دل و دماغ میں گھس گئے ہیں۔ اگر واقعی وہاں کوئی غیرقانونی طورپر مقیم ہے تو اسے جیل میں ڈالنے سے بہتر ہے اس کے قیام کو قانونی حیثیت دیدی جائے۔ انتخابی مہم کی طرح ٹرمپ کا یہ بیان بھی غیر سنجیدہ رویئے کا عکاس ہے جو سپر پاور کے صدر کو زیب نہیں دیتا۔ ٹرمپ کے اسی رویئے کے باعث امریکہ میں ان کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں جو ان کیلئے شدید مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔

مزیدخبریں