خواتین کوہرشعبہ میں نمائندگی دینے والی قومیں کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں: ڈاکٹر سارہ ، ڈاکٹر شائستہ

لاہور(لیڈی رپورٹر)خواتین کو زندگی کے ہرشعبہ میںنمائندگی دینے والی قومیں ہی کامیابی وخوشحالی سے ہمکنارہوتی ہیں، ا نسانی وخواتین کے حقوق کی فراہمی کے لئے اقوام کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقررین نے ان خیالات کااظہارگزشتہ روز لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی شعبہ جینڈر اینڈ ڈویلپمنٹ سڈیز اور گلوبل جینڈر پروگرام ، جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے تعاون سے سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے پہلے روز مختلف سیشنوں سے خطاب میںکیا۔ افتتاحی تقریب سے ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ لیڈر شپ اینڈ لرننگ ڈاکٹرسارہ شاہد ، جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ خلجی ودیگرنے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن