موغادیشو (آن لائن) صومالی فوج نے افریقی یونین فورسز کے تعاون سے جنوب مغربی خطہ باکول کے اہم گا¶ں الگائیس کا قبضہ الشباب عسکریت پسندوں سے چھڑا لیا۔ غیرملکی خبرر ساں ادارے کے مطابق صومالیہ کی جنوب مغربی ریاست کے وزیر اطلاعات یوگاس حسن نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے باغیوں کے قبضہ سے الگاریس کو مکمل طور پر آزاد کروا کر کنٹرول خود سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صومالی فورسز نے افریقی یونین فورسز کے تعاون سے یہ آپریشن کیا ہے۔
صومالی فورسز