600 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی مقناطیسی ٹرین 2021ءتک تیار کرلی جائے گی: چین

Nov 15, 2016

بیجنگ (آئی این پی )چین کی 600 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی مقناطیسی ٹرین ٹیسٹ لائن کی تکمیل2021 تک متوقع ہے، 5 کلومیٹر لمبی ٹیسٹ لائن تیار کی جائے گی ۔چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کی سب سے بڑی ریل اور سفری ساز و سامان تیا ر کرنے والی چینی کمپنی CRRC کارپوریشن لمیٹڈ یہ ٹیسٹ لائن تعمیر کرے گی۔اس سال کے اوائل میں شروع ہونے والے اس بڑے منصوبے کے لیے تمام وسائل مکمل ہیں۔، چین کی تیز رفتار ریل اور جدت پروگرام کے سربراہ جیا لمن نے اس موقع پر کہا کہ اس منصوبے کے تحت 5 کلومیٹر کی لمبائی کے ساتھ ایک تیز رفتار مقناطیسی ٹیسٹ لائن 2021 تک مکمل ہونے کی توقع ہے. انہوں نے کہا یہ منصوبہ سب سے پہلے مشرقی چین کے صوبے شیڈونگ میں شروع کیا جا رہا ہے جو الجنان شہر سے لیکر صوبائی دارلحکومت چنگ دو تک جائے گا۔ انہوں نے کہا گزشتہ ماہ ہم نے ایک 600 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی مقناطیسی ٹرین اور ایک 400 کلومیٹررفتار سے چلنے والی انٹرنیشنل ملٹی ٹرانسپورٹ ٹرین پر مشتمل ایک بلٹ ٹرین کے منصوبے شروع کر دیا گیا تھا ۔

مزیدخبریں