استنبول (رائٹرز) ترکی کے شہر استنبول میںصنعتی علاقے میں دھماکے کے باعث 10 افراد زخمی ہوگئے۔ براڈ کاسٹر این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کی فوری طور پر کوئی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ اس علاقے میں مزدور رہائش پذیر اور کار مرمت کرنے والی ورکشاپس ہیں۔ یاد رہے ترکی میں شورش زدہ صوبوں مرائن اور دیاربکیر میں عرصے سے جاری لڑائی میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔