لندن (سپورٹس ڈیسک) برطانیہ کے پروفیشنل باکسر ٹائسن لیوک فری کے مسلمان ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔ اٹھائیس سالہ انگلش پروفیشنل باکسر ٹائسن لیوک فری کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر نئے نام ریاض ٹائسن محمد نے شک کو حقیقت میں بدل دیا، خاص طور پر رِنگ میں اترنے سے پہلے دعا کرانے کی ویڈیو بھی خوب سپر ہِٹ ہوئی۔ ریاض ٹائسن محمد 25 مقابلوں میں ہر بار فاتح رہے۔آخری بڑی جیت ولادی میر کلیچکو کے خلاف تھی اور ہیوی ویٹ کے عالمی چیمپئن بنے۔