لاہور (نمائندہ سپورٹس) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ شدید زلزلے سونامی وارننگ کے باوجود کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہو گا۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں سے سونامی کی لہریں ٹکرائیں، جس کے بعد اب تک دو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں پہلے زلزلے کے چند گھنٹے بعد 6.1 شدت کا ایک اور زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ یہ نیا جھٹکا مقامی وقت کے مطابق پونے دو بجے ریکارڈ کیا گیا اور یہ کرائسٹ چرچ سے دس کلومیٹر کی گہرائی پر پیش آیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم زلزلے سے تھوڑی پریشان ہے لیکن جمعرات سے شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے ترجمان کا کہنا ہے 'میچ منعقد کرانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں لیکن ہم صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔' پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پیر کے روز کرائسٹ چرچ پہنچیں تھیں اور منگل کو انھیں پریکٹس کرنی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کےخلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔ نیوزی لینڈ سے پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر جائے گی۔ کرائسٹ چرچ میں آفٹر شاکس آ رہے ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ یہ آفٹر شاکس پورے ہفتے آتے رہیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر وسیم باری نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی گراو¿نڈ اور ہوٹل میں حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم نیلسن میں ساری رات سو نہیں سکی۔ پوری ٹیم ہوٹل سے باہر نکل آئی اور زیادہ تر کھلاڑی ساری رات اپنے کمروں میں واپس نہیں گئے۔ وسیم باری نے مزید کہا 'یہ تجربہ ہمارے لیے نیا تھا کیونکہ پاکستان میں اتنے زلزلے نہیں آتے۔ زلزلہ بہت شدید تھا۔ ہم انڈیا اور انگلینڈ کا میچ دیکھ کر بیٹھے تھے جب زلزلہ آیا اور کھڑکیاں اور دروازے ایسے بج رہے تھے جیسے کاغذ کے بنے ہوئے ہوں۔ دوسری جانب پاکستان کی خواتین کی کرکٹ ٹیم بھی کرائسٹ چرچ ہوٹل ہی میں مقیم تھیں جب زلزلہ آیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مےنجمنٹ کا نےوزی لےنڈ کے دورہ پر گئی پاکستان کی مےن اور وومن کرکٹ ٹےم سے رابطہ ہوا، شدےدزلزلہ کے بعد حالات درےافت کئے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق کھلاڑےوں اور ٹےم مےنجمنٹ نے سی او او پی سی بی سبحان احمد کو نےوزی لےنڈ مےں زلزلہ کے بعد کھےل اور سےفٹی صورت حال سے آگاہ کےا۔ انھوں نے بتاےا کہ کھلاڑی اور مےنجمنٹ بالکل خےرےت سے ہے اور حالات قابو مےں ہےں۔ نےوزی لےنڈ مےں پاکستانی ہائی کمشنر مےاں افراسےاب مہدی ہاشمی بھی دونوں ٹےموں اور مےنجمنٹ سے رابطہ مےں ہےں اور ہر ممکن طور پر معاونت کررہے ہےں۔