لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر کے جنازے میں جیالوں کی اپنے لیڈروں سے محبت کے اظہار اور سیلفی بنانے کے شوق میں جیب کتروں کی چاندی ہو گئی۔ جیالوں نے نماز جنازہ پڑھتے ہی مرکزی رہنماؤں کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانا شروع کر دیں۔ جیالوں کے اس ہجوم میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے پرس صوبائی وزیر منظور وسان کا موبائل فون نکال لیا گیا۔ لیڈر خورشید شاہ کی جیب سے 15ہزار روپے کی رقم اور ضروری کاغذات نکال لئے گئے جبکہ مراد علی شاہ کے پرس میں 12ہزار روپے، شناختی کارڈ اور کریڈٹ کارڈ تھے۔
جہانگیر بدر کی نماز جنازہ کے بعد ہجوم میں خورشید شاہ، مراد علی شاہ کے پرس منظور وسان کا موبائل فون نکال لیا گیا
Nov 15, 2016