لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن لاہور ریجن میں جنرل منیجر قیصر مسعود کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے 50 گھروں کو دی جانے والی غیر قانونی گیس کا کنکشن پکڑا لیا۔ قیصر مسعود کی ہدایت پر گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں چیف انجینئر الطاف ساہی‘ بلال اصغر نے شاہ پور کانجراں کے علاقے میں گیس چیک کی تو 50 گھروں کو غیر قانونی طریقے سے گیس سپلائی کا نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔ سوئی گیس ٹیم نے کنکشن منقطع کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
شاہ پورکانجراں میں 50 گھروں کو غیر قانونی گیس کنکشن پکڑا گیا
Nov 15, 2016