جہانگیر بدر کی خدمات فراموش نہیں کی جاسکتیں: ارشد مہند

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی سیکریٹری جنرل محمد ارشد مہند نے کہا ہے کہ پی پی پی کے مرکزی راہنما جہانگیر بد ر پارٹی کا ایسا سرمایہ تھے جنھیں کارکنان کبھی فراموش نہیں کرینگے۔ جہانگیر بدر نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خاتمے کے لئے جوعظیم قربانیاں دیں وہ سیاسی تاریخ کا ایک انمول باب ہے۔

ای پیپر دی نیشن