دہشت گرد اسلام دشمن قوتوں کے ایماءپر انتشار پھیلا رہے ہیں : پیر مبارک علی

سیالکوٹ(نامہ نگار)آستانہ عالیہ منڈیر شریف کے سجادہ نشین پیر سید محمد مبارک علی شاہ گیلانی نے درگاہ حضرت شاہ نورانیؒ پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکش بمبار انسانیت کے دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں جوملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ۔مزار شاہ نورانی پر حملہ افسوسناک ہیں اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے دشمن پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کیلئے مصروف عمل ہے جس میںوہ کبھی بھی کامیاب نہ ہونگے کیونکہ پاکستانی پوری قوم دشمنانان ملک و ملت کے خلاف یک جان ہوچکی ہے ۔داعش جو پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے یہ بھی اسلام دشمن آقاﺅں کے لے پالک ہیں جومسلمانوں کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں ان کا محاسبہ وقت کا اہم تقاضا ہے افواج پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور اب دہشت گردوں کے اردگرددگھیرا تنگ ہوچکا ہے وہ اب ایسے آسان حداف کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں اور گن گن کر مسلم ممالک کو نشانہ بنایا جارہا ہے اب وقت آچکا ہے کہ مسلم حکمران بھی متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں۔ دریں اثناءمرکزی چیئرمین پاکستان مشائخ وعلماءکونسل پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی ،پیر سید سعادت علی شاہ گیلانی ،پیر سید ڈاکٹر مسعود السید ،پیر سید فدا حسین شاہ زنجانی ،پیر سید فرخ شاہ کوہاٹی ،پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی ،علامہ مفتی خادم حسین خادم القادری ،سجاد احمد حکیم القادری ،ملک مظہر حسین اعوان ،علامہ خلیل احمد نورانی ،علامہ زاہد محمود قادری ودیگر نے بھی درگاہ حضرت شاہ نورانیؒپر خود کش حملے کی بھر پور مذمت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن