اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ پورا ملک آپ کی طرف دیکھ رہا ہے لہذا اس کیس کو آپ خود سنیں جس پر عدالت نے کہا کہ پرسوں فیصلہ کریں گے کہ کیس پر جوڈیشل کمیشن بنانا ہے یا ہم نے خود سننا ہے۔منگل کوسپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا تھاکہ یہ جوسرحدوں پرحملے ہورہے ہیں اوردرگاہوں میں بم پھٹ رہے ہیں،یہ سب منصوبہ بندی ہے جو پانامہ کیس کی وجہ سے ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قطر کے سربراہ سے متعلق دستاویزات پیش کیے ہیں کہ ہم نے جاتی عمرہ کے لیے پیسے دیے ہیںممکن ہے کہ کل مہاتما گاندھی کی دستاویز پیش کی جائے جس کی مودی تصدیق بھی کردے گا،جو سرحدوں پر حملے ہورہے ہیں اور درگاہوں میں بم پھٹ رہے ہیں.یہ سب منصوبہ بندی ہے جوپانامہ کیس کی وجہ سے ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے مجھے کہا ہے کہ اگر آپ سیاست چھوڑ کر وکالت کریں تو زیادہ بہتر ہے آپ کامیاب وکیل ہوں گے عدالت کے کلمات پر میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سرحدوں کی صورتحال اور درگاہوں پر حملے سب منصوبہ بندی ہے،جو پانامہ کیس کی وجہ سے ہورہی ہے:شیخ رشید
Nov 15, 2016 | 13:52