راجہ ایرج زمان کی وفات پر راجگان فیملی سے تعزیت کا سلسلہ جاری

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)گکھڑقوم کے سلطان راجہ ایرج زمان مرحوم کی وفات پرملک بھرکے کونے کونے سے راجگان فیملی سے متعلق ودیگرسیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے ان کی رہائش گاہ خانپورہاؤس میںاظہارتعزیت کیلئے آمدورفت کاسلسلہ جاری ہے، جہلم، چکوال اورضلع اٹک سے راجگان فیملی کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ ساتھ راولپنڈی کے سابق ایم این اے اورچیئرمین پاکستان سویٹ ہومزخان زمردخان ایڈوکیٹ، محمدثاقب نعیم شیخ، سیدجمال شاہ،حاجی محمدنعیم خان، حاجی راجہ رب نواز،راجہ شیردل خان گوجر خان،راجہ طارق زمان بھڈانہ بڑھکی جدید،راجہ محمد رمیض خان،راجہ اطہرطارق،راجہ سہیل اعظم نے بھی خانپور ھاؤس جاکرسلطان راجہ ایرج زمان مرحوم کے صاحبزادے راجہ شیرازحیدراورچچازادبھائی راجہ طاہرالملک، ڈاکٹرراجہ جاویدالملک سے اظہارتعزیت کیا، چیئرمین سویٹ ہومزخان زمرد خان نے سلطان راجہ ایرج زمان مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ وہ بے داغ شخصیت کے مالک تھے، اور زندگی بھرسچائی کے راستے کواپنائے رکھا۔ راجہ ایرج زمان نے 1985؁ء میںممبرسرحداسمبلی منتخب ہونے کے بعد اپنی خاندانی وضع داریوںکے سلسلوںکومزیدآگے بڑھایا، اوراتحادویگانگت کے رشتوںکومضبوط کرنے میں اہم کرداراداکیا۔

ای پیپر دی نیشن