مندرہ چکوال روڈکی کشادگی کا منصوبہ تاحال مکمل نہ ہو سکا

دولتالہ سکھو(نامہ نگار) مندرہ چکوال روڈکی کشادگی کے لیے 5سال قبل کام شروع کیا گیاتاحال مکمل نہ ہو سکا جاتلی اور رتیال سٹاپ پر نالے اور پلی کی تعمیر کرنے والا ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر مشینری لے کر غائب ہو گیا جس سے مقامی آبادی کے لوگوں اور تاجروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار نے ایک سائیڈ کا نالہ تعمیر کر کے اس پر نہ تو اس کنکریٹ ڈالا اور نہ ہی دوسری سائیڈ پر نالے کی تعمیر کی گی جس سے روز مرہ کے استعمال کا پانی گھروں اور دوکانوں کے سامنے جمع ہو جاتا ہے۔جس سے راہگیروںکو گزرنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیںارباب اختیار سے ماندہ کام کی تکمیل کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...