افغان دہشت گردوں کے حملے میں شہید کیپٹن جنید فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

اسلام آباد(صباح نیوز)پاک افغان سرحد پر گزشتہ روز دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن جنید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شہید کیپٹن جنید کی نماز جنازہ اسلام آباد کے علاقے برما ٹاون میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری سمیت سیاسی و عسکری حکام بھی موجود تھے۔شہید کو آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحیم شہید ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...