یوسی 118 میں ترقیاتی کام کروانے پر سردار ایاز صادق، فیاض ورک، ڈاکٹر محمد علی کا شکریہ ادا کرتے ہیں: شیخ رفیق

Nov 15, 2017

لاہور (پ ر) گوشت مارکیٹ یوسی 118 سے تعلق رکھنے والے شیخ رفیق نے کہا ہے کہ ہم سردار ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی، فیاض ورک چیئرمین یوسی 118، ڈاکٹر محمد علی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کی خصوصی کاوشوں سے یوسی 118 میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ انہوں نے ٹیوب ویل، فلٹریشن پلانٹ نئے ٹرانسفارمرز اور علاقے میں بجلی کے پول اور نئی تاریں لگوائیں۔ شیخ رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی وجہ سے اگلا الیکشن زیادہ اکثریت سے جیتے گی۔ 

مزیدخبریں