لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا کہ ہم نے کئی دہائیوں سے افغان مہاجروں کی مدد کی، دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان ہمیں ہوا۔ دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے ہماری پاک ا فواج کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کی قربانیوں بھی قابل تحسین ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیںشعبہ سیاسیات اور ہائر ایجو کیشن کمیشن کے زیر اہتمام ’’نقل مکا نی اور مہاجرین ‘‘کے موضوع پر تین روزہ عا لمی کانفرنس کا آغازکے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ تین روزہ کانفرنس میں چین،بھا ر ت، بیلجیم ،نیپال اور تاجکستان سے 12سے زائد غیر ملکی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔تقریب میں ڈاکٹر حسن عسکری رضوی ،پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ،پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور موجود تھے۔ اس موقع پرڈاکٹر حسن عسکری رضوی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک اکیلا نقل مکانی یا مہاجرین کا مسئلہ حل نہیں کر سکتا، اس کے لئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ جی سی یو شعبہ سیاسیات ہر سال ایک اہم موضوع پر عالمی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔
دہشت گردی کے خاتمے میںقومی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے: رفیق رجوانہ
Nov 15, 2017