عالمی منڈیوں میں رسائی پاکستان کو بنگلہ دیش بھارت سے پیچھے رہنے کا جائزہ لینا ہوگا :گونزالوجے

Nov 15, 2017

لاہور( کامرس رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ پالیسی نعمان اسلم نے کہا ہے کہ تجارتی پالیسی برائے سال 2018-23 کی تیاری میں ملک بھر کی تاجر اور کاروباری برادری کی طرف سے پیش کی جانے والی سفارشات کو پوری طرح پیش نظر رکھا جائے گا ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پاکستان کی برآمدات کے لیے مقابلے کی اہلیت کا حصول‘ کے موضوع پر مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں گزشتہ 20 برسوں کے دوران ملکی برآمدات میں آنے والی تنزلی کی وجوہات کا بھی تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ ورلڈ بنک گروپ (ڈبلیو بی جی) کے ساتھ وابستہ سینئر معیشت دان گونزالو جے واریلا نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ان وجوہات کا تفصیلی جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ وہ عالمی منڈیوں میں رسائی کے حوالے سے بنگلہ دیش اور بھارت سے پیچھے کیوں رہ گیا۔ عالمی بینک سے وابستہ سینئر معیشت دان نادیہ روچا نے کہا کہ پاکستان کو کاروبار کی لاگت میں کمی لانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ قبل ازیں ایس ڈی پی آئی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر وقار احمد نے پاکستان بھر میں طویل مشارتی عمل کے نتیجے میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل کی تفصیلات پیش کیں۔

مزیدخبریں