پشاور(بیورورپورٹ)محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم ’لشکر اسلام‘کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزم کی گرفتاری پر صوبائی حکومت کی جانب سے 5لاکھ روپے کا انعام بھی مقرر ہے جسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک دہشت گرد کرامت خان ولد زرمت خان ساکن حاجی ڈھنڈ باڑہ خیبر ایجنسی کو کوہاٹ اڈہ پشاور سے گرفتار کرلیا، بیان کے مطابق دہشت گرد کرامت خان سال 2008 میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام میں شامل ہوا جبکہ اس کا والد پہلے ہی سے لشکر اسلام میں شامل تھا ، دہشت گرد کرامت خان لشکر اسلام کے کمانڈر نور الدین کے زیر سایہ کام کرتا تھا۔ بیان کے مطابق کرامت خان نے سال 2010 میں جانے گڑھی میں بجلی کے ٹائور کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نقصان پہنچایا تھا تاہم ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس سے اہم انکشافات متوقع ہے۔
کالعدم تنظیم ’لشکر اسلام‘کادہشت گرد گرفتار،5لاکھ روپےکا انعام بھی مقرر تھا
Nov 15, 2017