راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس طارق عباسی اور جناب جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ملزمان کی ضمانت کی منظوری کے خلاف دائررینجرزکی رٹ نمٹا دی پٹیشنرڈی ایس آر رینجرز احمد شاہ نے ٹاپ سٹی پراجیکٹ سے اسلحہ و بارودی مواد برآمدگی کیس میں ملزمان کنور معیز ،غلام یسین،عدیل، فیض،خواجہ ایثاراور اسلم خان کو ماتحت عدالت سے ضمانت بعد از گرفتاری منظور ہونے کے فیصلے کو چیلنج کیا فریقین کے وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت عالیہ نے اپیل خارج کردی سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹر مرزا عثمان ایڈووکیٹ اورملزمان کے وکلاء ذوالفقار عباس نقوی ایڈووکیٹ اورقوسین فیصل مفتی ایڈووکیٹ موجود تھے ۔
ٹاپ سٹی پراجیکٹ سے اسلحہ و بارودی مواد برآمدگی کیس،ملزمان کی ضمانت منظوری کیخلاف دائررینجرزکی اپیل خارج
Nov 15, 2017