سیالکوٹ: نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی، حالت غیر ہونے پر ہسپتال کے باہر پھینک کر فرار

Nov 15, 2017

سیالکوٹ(نامہ نگار)چار ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی زیادتی کر ڈالی، حالت غیر ہونے پر ہسپتال کے باہر پھینک گئے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں ناصر روڈ کی آسیہ بی بی کی ملک مظہر کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ بعد ازاں ملک مظہر نے آسیہ بی بی کو نوکری کے بہانے فیکٹری میں بلاکر دفتر میں بند کر دیا۔ آسیہ بی بی کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد ملک مظفر کے ساتھ فراز عرف اعجاز اور ان کے دو ساتھی آئے اور اسے شراب پلاکر چاروں نے باری باری زیادتی کی اور جب آسیہ کی حالت غیر ہو گئی تو ملزمان اسے سول ہسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں