5 خودکشیاں: 2 بچوں کی ماں نے پھندا لے لیا، 21 سالہ نوجوان نے زہر نگل لیا

لاہور، فیصل آباد، ظفروال (نامہ نگار+ نمائندگان) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2 خواتین سمیت 5 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ نشتر کالونی کے علاقہ گجومتہ میں 21 سالہ تصور نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی گولیاں نگل لیں، اسے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ اقبال ٹائون نیلم بلاک کی دو بچوں کی ماں 29 سالہ نیلم کا اکثر اپنے شوہر عمران سے جھگڑا رہتا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر عائشہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں ذوالفقار کالونی کی رہائشی خاتون نے خاوند سے جھگڑے پر پھندا لے لیا جبکہ 30 سالہ اورنگزیب نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جبکہ ظفروال کے 20 سالہ تصور نے بھی زہر نگل لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...