دوحا(آئی این پی) قطر کے گول کیپر شہاب محمود کو دوسرا یلوکارڈ دکھائے جانے پر میدان بدر ہونا پڑگیا۔انڈر 19 ایشین فٹبال چیمپئن شپ کوالیفائر میں عراق سے پنالٹی شوٹ آٹ مرحلے پر قطر کے گول کیپر شہاب محمود کو دوسرا یلوکارڈ دکھائے جانے پر میدان بدر ہونا پڑگیا۔ اس سے قبل انھوں نے اس مرحلے میں عراقی پلیئرز کی 2 پنالٹیز ناکام بنا دی تھیں تاہم اس موقع پر قطر کے کپتان نے آگے بڑھ کر گول کیپنگ کی ذمے داری نبھائی اور فیصلہ کن پنالٹی روک کر اپنی ٹیم کو آئندہ برس شیڈول ایونٹ میں رسائی دلادی۔