قابل اعتراض مناظر، مرکز ی سنسر بورڈ نے فلم ’’ورنہ‘‘ کو نمائش کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) مرکزی فلم سنسر بورڈ نے فلمساز و ہدایتکار شعیب منصورکی فلم ’’ورنہ‘‘ کو قابل اعتراض مناظر کے باعث نمائش کی اجازت دینے سے انکارکردیا جس کے باعث صوبائی دارالحکومت میں ہونے والا پریمیئر منسوخ کردیاگیا۔ مذکورہ فلم ریپ کے موضوع پر بنائی گئی ہے جس میں بہت سے قابل اعتراض مناظر عکسبندکئے گئے تھے جس پر مرکزی فلم سنسر بورڈ نے اسے مستردکردیا۔ فلمساز نے مذکورہ فلم کی نمائش کیلئے 17نومبرکی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ کاسٹ میں ماہرہ خان، ہارون شاہد، رشید ناز، ضرار خان، نعمل خاور اور دیگر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...