نئی دہلی(کے پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے خلاف بھارتی ریاست بہار میں بھارت سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ حکم بیتیا ویو ہائیکورٹ کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے جاری کیا ہے۔فاروق عبداللہ پر کورٹ نے بیتیا نگر تھانہ میں ملک سے غداری کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی۔ یہ ہدایت سی جے ایم بیتیا نے وکیل مراد علی کے ذریعہ داخل کی گئی ایک عرضی پر سماعت کے بعد دی۔ وکیل مراد علی نے فاروق عبد اللہ کے خلاف کشمیر سے متعلق ان کے بیان کو لے کر یہ عرضی داخل کی تھی۔خیال رہے کہ فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ وہ پوری دنیا سے کہنا چاہتے ہیں کہ کشمیر کا جو حصہ پاکستان کے پاس ہے، وہ پاکستان کا ہے اور جو بھارت کے پاس ہے۔ وہ ہندوستان کا ہے۔آزادی کی بات غلط ہے۔
بھارتی عدالت کا سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ کے خلاف غداری کے مقدمہ کا حکم
Nov 15, 2017