اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایڈیشنل سیکرٹری دفاعی پیداوار میجر جنرل طارق غفور کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی۔ توسیع 3نومبر 2017ء سے 17جون 2018ء تک کے عرصے کیلئے کی گئی ہے۔ توسیع کی منظوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری دفاع کی مدت ملازمت میں ساڑھے سات ماہ کی توسیع کی گئی۔
ایڈیشنل سیکرٹری دفاعی پیداوار میجر جنرل طارق غفور کی مدت ملازمت میں توسیع
Nov 15, 2017