اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مردم شماری ہو یا حلقہ بندیاں انتخابات کے التوا کیلئے کوئی عذر قبول نہیں،وزیراعظم قوم کا وقت ضائع کرنے کی بجائے انتخابات کا اعلان کریں۔ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ روایت کے مطابق پورے ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کروائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو جمہوریت کی سمجھ بوجھ میں ابھی کافی وقت لگے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ مردم شماری ہویا حلقہ بندیاں انتخابات کے التوا کیلئے کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی ساکھ اور افادیت مکمل طور پر کھوچکی ہے۔گورننس کا پورا ڈھانچہ سنگین بحرانی کیفیت میں مبتلا ہے۔ وزیراعظم قوم کا وقت ضائع کرنے کی بجائے انتخابات کا اعلان کریں۔