اداکارہ میرا نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوبارہ سابقہ اہلیہ جمائمہ سے شادی کا مشورہ دے دیا۔بدھ کو اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کیس کی سماعت لاہور کی مقامی عدالت میں ہوئی جہاں اداکارہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے تکذیب نکاح کیس سے متعلق تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں تمام متفرق درخواستیں خارج کردی گئیں۔دوسری جانب سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے چئیرمین پی ٹی آئی کو سابقہ اہلیہ جمائمہ سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اچھے سیاستدان ہیں، انہیں جمائما سے دوبارہ شادی کرلینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان سے شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا لیکن لڑکا ڈھونڈ لیا ہے اور اب جلد شادی کروں گی۔
عمران خان اچھے سیاستدان ہیں، انہیں جمائما سے دوبارہ شادی کرلینی چاہیے:اداکارہ میرا کا مشورہ
Nov 15, 2017 | 15:59