لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ کی نشستوں کے امیدوار ولید اقبال اور سیمی ایزدی بھی موجود تھیں۔ جنوبی پنجاب کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ولید اقبال اور سیمی ایزدی کو بھرپور طریقے سے کامیاب کرانے کے عزم کا اعادہ کےا۔ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ کی جتنی اچھی ورکنگ ریلیشن شپ اب ہے، ماضی میں کبھی نہ تھی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں۔ آئین کے مطابق گورنر، وزیراعلیٰ اور سپیکر کا رول متعین ہے۔ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور متحد ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کو ہم نے ٹیم ورک کے طور پر کام کرکے حاصل کرنا ہے۔ سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار ولید اقبال اور سیمی اےزدی پارٹی کے دیرینہ ساتھی ہیں۔سینیٹ الیکشن میں ہمارے دونوں امیدوار توقع سے زیادہ ووٹ لے کر جیتیں گے۔ جنوبی پنجاب کے مسائل کو سمجھتا ہوں اور آپ کے جائزمسائل حل کریں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن پارٹی کا اپنا الیکشن ہے۔ آپ سب نے یہ الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑنا ہے۔ میرے اور وزیراعلیٰ کے درمیان رتی بھر بھی اختلاف نہیں ہے۔ ہم ایک پیج پر ہیں اور عمران خان کی ٹیم بن کر کام کر رہے ہیں۔ ہم نے پہلے بھی مل کر کام کیا ہے اور آئندہ بھی ملکر ساتھ چلتے رہیں گے۔ عثمان بزدار اپنے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ محنت سے کام کر رہے ہیں۔ عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس میں عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ عثمان بزدار نے شادباغ کے علاقے میں ماں اور 2 بیٹیوں کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عثمان بزدار سے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی اورتحرےک انصاف کے رہنماو¿ںنے صوبائی وزےر محنت انصرمجےد نےازی کی قےادت مےں ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ تحرےک انصاف عوام کی پارٹی ہے۔ مےرے دروازے آپ کےلئے ہر وقت کھلے ہےں۔ مےں جلد سرگودھا کا دورہ کروں گا۔
عثمان بزدار