افغان وزارت خارجہ نے ایس پی طاہر خان کے قتل کی تصدیق کر دی

پشاور، اسلام آباد (بیورو رپورٹ، سٹاف رپورٹر) اسلام آباد سے 26 اکتوبر کو اغواءہونے والے ایس پی رورل ڈوےژن پشاور طاہر خان داﺅڑ کی شہادت کی تصدےق ہوگئی ہے جبکہ جسد خاکی آج (جمعرات کو) طور خم کے مقام پر پاکستان کے حوالے کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ افغانستان کے صوبہ ننگرہار ضلع دربابا کے مقام گزشتہ روز باضابطہ طور پرافغان وزارت خارجہ نے اےس پی کی نعش ملنے کی تصدےق کی اورکابل میں پاکستانی سفارتخانے کو آگاہ کرتے ہوئے نعش بھی حوالے کر دی۔ میت جلال آباد منتقل کردی گئی۔ ادھر خیبر پی کے کے وزیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسف زئی نے کہا شہید ایس پی کا جسد خاکی آج جمعرات کے روز پاکستان منتقل کئے جانے کی توقع ہے۔ شہید طاہر داﺅڑ کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی جائے گی جس کے بعد میت کو ورثاءکے حوالے کیا جائے گا۔ افغانستان مےں قتل ہونےوالے اےس پی طاہر داوڑ کو مقامی افراد کی جانب سے دفنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ روز قبرکشائی کرکے نعش دوبارہ نکال لی گئی اور پوسٹ مارٹم کےلئے جنرل ہسپتال جلال آباد منتقل کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطا بق افغان وزارت خارجہ نے ایس پی طاہر خان داوڑ کی لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز طاہر خان کی لاش ننگر ہار صوبے دربابا ضلع سے ملی ہے۔ افغان سفیر عمرزخیلوال نے کہا ہے کہ طاہر داوڑ کے پراسرار قتل پر بہت افسوس ہے۔
تصدیق

ای پیپر دی نیشن