کراچی (کرائم رپورٹر)قومی احتساب بیورو سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر دو سینئر افسروں کو گرفتار کر لیا۔ نیب حکام کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پرویز اختر اور مظہر شاہ بدعنوانیوں میں ملوث ہیں دونوں نے کریم آباد ہاﺅسنگ سوسائٹی میں بدعنوانی کی اور سرکاری خزانے کو 12 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا دونوں افسروں کو احتساب عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ آئی این پی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے دوست مبین جمانی کے خیرپورہاو¿س پررینجرز ،پولیس اور نیب نے چھاپہ مار کر کامران بٹ اور ان کے 5 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔کراچی میں رینجرز ،پولیس اور نیب نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین اور سابق صدر آصف زرداری کے دوست مبین جمانی کے خیرپور ہاو¿س میں چھاپہ مارا اور نیب کو مطلوب کامران بٹ کوحراست میں لے لیا، ان کے ہمراہ 5 ملازمین کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔رینجرز نے فول پروف کارروائی کرتے ہوئے جمانی ہاوس میں چھاپے سے قبل اطراف کی سڑکیں بند کرتے ہوئے ملزمان کے ممکنہ فرار کے تمام راستے مسدود کر رکھے تھے۔
دو افسر گرفتار