اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے حسین حقانی کی پاکستان واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ان چیمبر کرنے کی استدعا منظور کر لی، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حسین حقانی کی پاکستان واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی چیف جسٹس نے کہا کہ حسین حقانی کی واپسی پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہو گی؟ عدالتی معاون نے عدالت کو بتایا کہ حکومتی سطح پر پیشرفت ہورہی ہے۔ لیکن کھلی عدالت میں بیان نہیں کر سکتے عدالت نے مزید سماعت چیمبر میں کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کھلی عدالت میں ہونے والی کیس کی سماعت ملتوی کر دی
حسین حقانی کیس