پیرس(اے پی پی)افریقہ کے دو تہائی شہر ماحولیاتی تبدیلی کے شدید خطرات کی زد میں ہیں۔فرانس میں اقوام متحدہ کی معاونت مین ماحولیاتی تبدیلیوں پر ہونے والے ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق افریقہ کے دو تہائی شہر ماحولیاتی تبدیلی کے شدید خطرات کی زد میں ہیں جن میں سے تین شہروں کو تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور ناقص انفراسٹکچر کی وجہ سے انتہائی خطرات لاحق ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماحولیاتی خطرات سے دوچار دنیا کے 100بڑے شہروں میں سے 86افریقہ میں ہیں۔سنٹرل افریقن ریپبلک کا شہر بنگوئی،لائبیریا کا شہر مونروویا اور کانگو کا شہر بوجی مایی انتہائی خطرات کی زد میں ہیں۔
ماحولیاتی تبدیلیاں: کراچی ، نئی دہلی، ممبئی اور میکسیکو سٹی ہائی رسک پر ہیں: تجزیاتی رپورٹ
Nov 15, 2018