تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا ایف ڈی آئی آئندہ سال طے کیا جائے گا: ترکمانستان

ابوظہبی (اے پی پی) ترکمانستان سے بذریعہ افغانستان قدرتی گیس کی پاکستان اور بھارت کو سپلائی کا بڑا منصوبہ ’’تاپی گیس پائپ لائن‘‘کے لئے حتمی سرمایہ کاری اور فنڈنگ کے حصول بارے فیصلے آئندہ سال کر لئے جائیں گے جس سے اس منصوبہ پر ایک دہائی سے چھایا ہوا جمود ختم ہو جائے گا۔اس بات کا اظہار تاپی پائپ لائن کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو محمت میروت نے صنعتی کانفرنس کے موقع پر کیااورکہا منصوبے کی لاگت میں 3 بلین ڈالر کی کمی کر دی گئی ہے، اس سے قبل منصوبے کی لاگت 10 بلین ڈالر تھی جو اب 7 بلین ڈالر پر آگئی ہے،منصوبے کے پہلے مرحلے پر صرف 5 بلین ڈالر خرچ ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن