پارلیمنٹ نے تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے بعد وزیراعظم مہندا راجا پاسکے کو شکست‘ کابینہ تحلیل کرنا پڑے گی

کولمبو (این این آئی)سری لنکا کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم راجا پاکسے کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کر لی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اجلاس سپریم کورٹ کی جانب سے ایک حکم کی روشنی میں اسپیکر نے طلب کیا گیا۔سپریم کورٹ کے ایک مختصر حکم پر بحال کی گئی سری لنکا کی پارلیمنٹ نے نئے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے کے خلاف بدھ کے روز تحریک عدم اعتماد منظور کر لی ہے۔ یہ قرارداد اقلیتی پارٹی پیپلز لبریشن فرنٹ نے پیش کی تھی۔ سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے سابق صدر راجا پاکسے کو گزشتہ ماہ وزیر اعظم مقرر کر دیا تھا۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ آیا سیاسی بحران میں کمی ہوئی ہے۔پارلیمان میں منظور ہونے والی اس تحریک کے بعد راجا پاکسے کو اپنے منصب سے یقینی طور پر مستعفی ہونا پڑے گا۔ اس عدم اعتماد کے بعد پاکسے کی تشکیل شدہ کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن