اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا ہے کہ فیاض چوہان کی حیثیت نالہ لئی کی مینڈکی سے زیادہ نہیں۔ وہ صدر آصف علی زرداری پر الزام تراشی کرکے عمران نیازی اور ان کی ہمشیرہ علیمہ نیازی کی پکڑی جانے والی چوری پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فیاض چوہان کی بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عامر فدا پراچا نے کہا کہ قوم سوال کر رہی ہے کہ علیمہ خان کے پاس بیرونی ملک پراپرٹی خریدنے کے لئے پیسہ کہاں سے آیا؟ انہوں نے کہا کہ شیدا ٹلی، فساد چوہدری اور نالہ لئی کی مینڈکی کی اچھل کود عمران نیازی کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔