لاہور(لیڈی رپورٹر) سیاسی خواتین پارٹی وابستگی سے بالا تر ہوکر عورتوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں ،زراعت میں فعال کردار کے باوجود زرعی خواتین کے لئے کسی قسم کی کوئی قانونی پالیسی یا قانون موجود نہیں،کھیت مزدور عورتوں کے بارے میں اعداوشماردستیاب نہیں، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں کھیت مزدور خواتین کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ سماجی و معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جائے، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت کھیت مزدور عورتوں کی رجسٹریشن کی جائے ، صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے، پنجاب کی 83 فیصد خواتین زمینی ملکیتی حقوق سے محروم ہیں،۔ مقررین نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پنجاب کے زرعی شعبے میں کام کرنے والی خواتین کے معاشی و سماجی حقوق کے تحفظ کے لئے ارکان اسمبلی کے ساتھ مذاکرہ میں کیا۔ مقررین میںمہناز رفیع، راحیلہ خادم حسین، آمنہ الفت، ممتاز مغل، ضیغم عباس، نبیلہ شاہین و دیگر شامل تھے۔
خواتین سیاسی وابستگی سے بالاترہوکر حقوق نسواں کیلئے آوازاٹھائیں:مہنازرفیع
Nov 15, 2018