ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں: گورنر سرور

Nov 15, 2018

لاہور(نیوزرپورٹر)ـگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ کو ہپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ ہپا ٹائٹس کے مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ہپاٹائٹس کے مہلک مرض سے آگاہی اور حفاظتی اقدامات اپنانے سے متعلق وسیع پیمانے پر تشہری مہم چلائی جائے۔ قیدیوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے صوبے کی 42جیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں۔ یہ بات اْنہوں نے آج یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO)کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے ڈاکٹر محمد صفدر کمال پاشاکی قیادت میں اِ ن سے ملاقات کی۔گورنر پنجاب نے پروگرام مینجر ڈاکٹر زاہدہ سرور کو ہدایت کی کہ تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلایا جائے اور اِس سنگین مئلہ سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

مزیدخبریں