بارش سات ارب دینار بہا لے گئی عراقی مرکزی بنک کے گورنر کا دعویٰ

بغداد (این این آئی)عراق کے مرکزی بنک کے گورنر نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ہونے والی خوف ناک بارش نے ایک بنک میں موجود سات ارب عراقی دینار تلف کردئیے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی مرکزی بنک کے گورنر علی العلاق نے پارلیمنٹ کے اجلاس کو بتایا کہ شدید بارش کے باعث بغداد میں ایک سرکاری بنک کی عمارت میںموجود سات ارب دینا ضائع کردیے۔ ان کا کہنا تھا کرنسی کے نوٹ یا تو پانی میں بہہ گئے یا وہ ناقابل استعمال ہوگئے ۔

ای پیپر دی نیشن