اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)وزیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سمندرپارپاکستانیوں کے لیے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح کردیا، پورٹل میں بیرون ملک ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز و دیگر ماہرین کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا اور ضرورت کے تحت بیرون ملک ماہر پاکستانیوں سے رابطہ کیا جاسکے گا۔