پی ٹی آئی کے وزراء قیاس آرائیوں سے اپنی نالائقی نہیں چھپاسکتے:عاجز دھامرہ

Nov 15, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے مشترکہ بیان میں پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزرا قیاس آرائیوں سے اپنی نالائقوں پر پردہ پوشی نہیں کرسکتے‘احتساب اور تبدیلی کا نعرا لگانے والے اپنی صفوں میں موجود ڈاکوئوں اور چپڑاسی کو قانون کے کٹہرے میں کب لائینگے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزرا کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کسی گلیسی سے آئے ایلیئن ہے۔فیاض چوہان پہلے بتا دیں کہ وہ حکومت پنجاب کے ترجمان ہے یا چوہدری سرور کے کیونکہ پی ٹی آئی کے اپنے وزیراعظم اپنے وزرا کیلئے مضر صحت بنے ہوئے ہیںاور اسکرین سے غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے قرضہ لینے کے باوجود آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ کیوں ڈالا جارہا ہے، عوام کو غربت اور بے روزگاری سے نکالنے والوں نے غریب عوام کے خواب چکنا چور کر دیئے ہیں۔ عوام جانتی ہے کہ ایک کونسلر کی سیٹ بھی نہ نکالنے والے کس طرح اعلیٰ ایوانوںتک پہنچے ہیں اور اگر غلطی سے پہنچ ہی گئی ہے تو اپنے وعدوں اور دعوئوں کی لاج رکھے ۔ پی ٹی آئی کی سیاست بھی 19ویں صدی کی انتقامی سیاست پر مبنی ہے اور یہ پیپلز پارٹی کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جھوٹوں کو گھر تک چھوڑا ہے اور پیپلز پارٹی کے قائدین آگے بھی ان الزامات سے سرخرو ہونگے۔

مزیدخبریں