اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی حکومت نے ڈیپ سی فشنگ پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے ماہی گیروں سے ڈیپ سی فشنگ کے لائسنس کے لئے درخواستیں طلب کرلیں۔ وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرعلی زیدی نے کہا کہ حکومت فشنگ پالیسی کا از سر نو جائزہ لے گی پالیسی کے جائزے تک ماہی گیر شکار جاری رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہحکومت فشریز کو فروغ دینا چاہتی تھی ، حکومت چاہتی ہے فشریز کے شعبہ کو بھی جدید خطوط پر استوار کرکے فشرمین کی آمدن میں اضافہ کیا جائے۔ حکومت چاہتی ہے کہ یہ شعبہ بھی خوراک فراہمی کے معاملے میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔