اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی استحکام نہیں سیاسی انتشار چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی وزراء کا طرز عمل شدت پسندانہ ذہنیت کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیںکہ جمہوریت(کا تسلسل جاری رہے اور عمران نیازی حکومت اپنی مدت پوری کرے مگر عمران خان کو رن آئوٹ ہونے کی جلدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میں عقل ہوتی تو انہیں صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بات ضرور سمجھ میں آتی۔ انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت کے سو دن پورے ہونے والے ہیں مگر وزیراعظم پارلیمنٹ سے لاپتہ ہیں۔ وہ قومی اسمبلی میں آنے سے گھبراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فساد چوہدری سیاست نہیں کر رہے بلکہ کسی کی نوکری کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی وزراء کا طرزعمل شدت پسندانہ‘ حکومت سیاسی انتشار چاہتی ہے‘ سید آغا رفیع
Nov 15, 2018