سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات کرانے کا حکم دیدیا

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)فٹبال ایسوسی ایشن الیکشن کیس کی سماعت سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں انتخابات کرانے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی‘ وکیل سردار اسلم نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے ریٹارڈ جج کو انتخابات کیلئے پریذائڈنگ آفیسر تعینات کر دے‘پر چیف جسٹس نے سینئر وکیل شعیب شاہین کو پریذائڈنگ آفیسر تعینات کر دیا اور ایک ماہ میں انتخابات کروانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ شعیب شاہین کو بطور پریذائڈنگ آفیسر کام کرنے کیلئے 5 لاکھ ادا کیے جائیں گے۔ شعیب شاہین نے کہا کہ یہ 5 لاکھ کی رقم ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کرتا ہوں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ آپکی مرضی ہے کہ ڈیم فنڈ میں جمع کروائیں یا نہ کروائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...